تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی
لاہور(نیٹ نیوز)امراض گردہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے ۔اگرچہ تمباکو نوشی کو عام طور پر پھیپھڑوں کے کینسر سے جوڑا جاتا ہے۔۔۔
لیکن ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ مثانے کے کینسر کے خطرے میں بھی نمایاں اضافہ کرتی ہے ۔ پیشاب میں خون آنا اکثر اس بیماری کی ابتدائی اور اہم علامت ہو سکتا ہے ۔ اس حوالے سے ایک بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں مثانے کے کینسر کا خطرہ غیر تمباکو نوش افراد کے مقابلے میں دو سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے ، تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ سگریٹ کے دھوئیں میں موجود سرطان پیدا کرنے والے کیمیائی مادے پھیپھڑوں کے ذریعے جسم میں جذب ہو کر خون کے راستے گردوں تک پہنچتے ہیں۔