مصر میں ماہرین نے صدیوں پرانا شہر دریافت کرلیا

مصر میں ماہرین نے صدیوں پرانا شہر دریافت کرلیا

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک صحرا میں صدیوں پرانا ایک شہر دریافت کیا ہے۔

چوتھی صدی عیسوی کا یہ شہر بازنطینی عہد سے تعلق رکھتا تھا جس میں رہائشی اور مذہبی عمارات موجود تھیں جن میں سے ایک گرجا گھر بھی ہے ۔ماہرین نے وہاں سے سکے ، مٹی کے برتن اور اوزار بھی دریافت کیے ہیں۔مصری وزارت سیاحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ قدیم شہر مصر کے مغربی صوبے نیو ویلی میں واقع صحرا کے ایک نخلستان میں دریافت کیا گیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس قدیم شہر میں روزمرہ کی زندگی، شہری ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اس عہد میں مصر بازنطینی ریاست کے تحت تھا۔شہر میں شاہراؤں کے ذریعے علاقوں کو آپس میں ملایا گیا ،ماہرین نے چولہے ، کچن، کانسی کے سکے اور پیسنے کے اوزار بھی دریافت کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں