13سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

13سال سے قتل کے مقدمہ  میں مطلوب اشتہاری گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔۔

 انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 13سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔ انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق بھٹی نے کہا کہ اشتہاری مجرم نے 2013 میں شہری محسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ مجرم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا اور تاحال روپوش تھا ۔ اشتہاری مجرم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں