ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کیوں بدلا،عاقب جاوید نے وجہ بتادی

ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کیوں بدلا،عاقب جاوید نے وجہ بتادی

ٹیسٹ ٹیم کا کپتان کیوں بدلا،عاقب جاوید نے وجہ بتادی شان کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے جس طرح کی توقع تھی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کپتان کی بھی کوئی ذمہ داری ہوتی ہے ، شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے جس طرح کی توقع تھی۔مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ بولرز کی سپیڈ ہمارے لیے فکر مندی کی بات ہے ۔عاقب جاوید نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹ بورڈ یا سلیکشن کمیٹی یہ نہیں چاہے گی کہ کپتان ایک سیریزکے لیے ہو، اگر سب اچھا جا رہا ہو تو پھر تبدیل کرنے کی ضرورت تو نہیں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہوتا ہے ، تسلسل سے ہی کامیابی ملتی ہے ، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھا بابراعظم پر ٹی ٹونٹی میں سٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھایا جاتا تھا، لیکن پی ایس ایل میں بابر اعظم نے ثابت کیا کہ اس کی اہمیت تینوں فارمیٹ میں ہے ، بابر اعظم کو تمام فارمیٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے نسیم شاہ اورشاہین آفریدی کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں