چین میں انسانوں جیسے روبوٹس کی بڑے پیمانے پر تیاری
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی ٹیکنالوجی کمپنی یو بی ٹیک نے دنیا کے پہلے الٹرا بایونک ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کروائے ہیں۔
کمپنی نے ایسے انتہائی حقیقت سے قریب ہیومنائیڈ روبوٹس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا اعلان کیا ہے ، جو نہ صرف انسانوں جیسے دکھائی دیتے ہیں بلکہ جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بھی لیس ہیں، نئے یو ورلڈ یو ون نامی اینڈرائیڈ روبوٹس (مرد اور خاتون کے مماثل)میں حقیقی انسان جیسے دکھائی دینے اور محسوس کرنے والی بایومی میٹک جلد کے علاوہ یوبی ٹیک کے ان روبوٹس میں دہری محور والی بایومی میٹک گردن کی پشت پر ریڑھ کی ہڈی بھی موجود ہے ، جو انہیں انسانی بنیادی حرکات میں سے تقریباً 90 فیصد تک نقل کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ چہرے کے تاثرات کو متحرک کرنے والا نظام ہونٹوں کی حرکت اور چہرے کے تاثرات کو 20 ملی سیکنڈ سے بھی کم تاخیر کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے ۔