ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026کالاہور ایکسپو میں آغاز

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026کالاہور ایکسپو میں آغاز

ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زائد کمپنیاں شریک

اسلام آباد (اے پی پی)32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہو گیا جو کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملکی ٹیکسٹائل صنعت جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری آغاز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل، گارمنٹ مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار شریک ہیں، 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیاں اور چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، روس سمیت 8 سے زیادہ ممالک کے وفود نمائش میں شرکت کی۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور برآمدات کے فروغ کا موثر عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے ۔ ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور عالمی رجحانات پر تبادلہ خیال ہو ا،غیر ملکی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کیلئے موثر عالمی پلیٹ فارم قرار دیا، چین سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں