50لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین خط

50لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین خط

سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور کے ایک گمنام کلیکٹر کی ملکیت میں موجود تاریخی ‘بورڈو لیٹر’ کو دنیا کا مہنگا ترین خط قرار دیا جاتا ہے ، جس کی متوقع قیمت 50 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے ۔ `

4اکتوبر 1847 کو برطانوی نوآبادی ماریشس کے دارالحکومت پورٹ لوئس میں مقیم شراب کے تاجر ایڈورڈ فرانسس نے فرانس کے شہر بورڈو میں اپنے کاروباری شراکت داروں کو خط بھیجا تھا ۔اس خط پر اس زمانے میں معمولی قیمت کے دو ڈاک ٹکٹ استعمال کیے گئے تھے جو آج دنیا کے نایاب ترین اور قیمتی ڈاک ٹکٹوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں ‘ماریشس بلیو’ اور ‘ماریشس پنک’ شامل ہیں ماہرین کے مطابق اگر ماریشس بلیو ڈاک ٹکٹ اپنی اصل حالت میں موجود ہو تو اس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 14 لاکھ سے 1 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں