ڈیلیوری رائیڈر نے جلتے فلیٹ میں آگ کو بجھا دیا
بیجنگ(نیٹ نیوز) ڈیلیوری رائیڈر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایک جلتے ہوئے فلیٹ میں بھڑکتے شعلوں کو بجھا دیا۔یہ واقعہ چین کے صوبے ہوانگزو میں سامنے آیا۔
21 سالہ این ارپائی ملازمت کے بعد اپنے کرائے کے فلیٹ میں برتن دھو رہے تھے جب انہوں نے فائر الارم کی آواز سنی۔وہ بھاگ کر باہر نکلے اور تیسری منزل کے ایک خالی فلیٹ میں آگ کے شعلوں کو بھڑکتے ہوئے دیکھا۔ این ارپائی وہاں اپنے پیاروں کے ساتھ موجود تھے اور ان کی جانب سے انہیں فائر فائٹرز کا انتظار کرنے کا کہا گیا، مگر انہوں نے ایک آگ بجھانے والے آلے کو لیا اور جلتے ہوئے فلیٹ کی جانب تیزی سے گئے انہوں نے آگ کا پھیلاؤ کے ماخذ کو تلاش کرلیا۔آگ کے شعلوں کی شدت میں کمی نہیں آئی تو وہ باہر گئے اور زیادہ پریشر والے پانی کے پائپ کو لے کر ایک بار پھر متاثرہ فلیٹ میں آئے اور آگ کو بجھا دیا۔