فیفا ورلڈ کپ، پیراگوئے کو ہرا کر فرانس کوارٹر فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ، پیراگوئے کو ہرا کر فرانس کوارٹر فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ، پیراگوئے کو ہرا کر فرانس کوارٹر فائنل میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف میں ایمباپے نے پنالٹی کک پر کیا

فلاڈیلفیا (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میں فرانس اور پیراگوئے کے درمیان مقابلہ ابتدا ہی سے سنسنی خیز رہا، جہاں پیراگوئے نے مضبوط دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فرانسیسی حملوں کو کافی دیر تک ناکام بنائے رکھا، فرانس نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا، تاہم پیراگوئے کے گول کیپر نے کئی شاندار سیوز کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے 70ویں منٹ میں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے پنالٹی کک پر سکور کیا، ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی، جس میں ایمباپے نے کامیابی سے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔گول کے بعد پیراگوئے نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، لیکن فرانسیسی دفاع اور گول کیپر مائیک میگنان نے حریف کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا، مقررہ وقت کے اختتام پر فرانس نے 0-1 کی برتری برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں