نولکھا ،کاہنہ ،ہنجروال سمیت مختلف علاقوں میں 12وارداتیں
ڈاکوؤں نے اظہار سے ساڑھے 4لاکھ ، عابد سے 4لاکھ نقدی و موبائل لوٹ لیا اسلام پورہ سے انعام ، گلشن اقبال سے امداد کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے نولکھا میں اظہار سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں عابد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں مشتاق سے 3لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں اورنگزیب سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں احمد سے 3لاکھ 35ہزار اور موبائل فون،چوہنگ میں فیصل سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ،ستوکتلہ میں امانت علی سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ،برکی میں امتیاز سے 5 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے اسلام پورہ سے انعام ، گلشن اقبال سے امداد ، مغل پورہ سے کاشف اور شاہدرہ ٹاون سے فہیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
وارداتیں