عطیہ جمع کرنے کیلئے 91سالہ شخص کی سکائی ڈائیونگ
لندن(نیٹ نیوز)دنیا میں زیادہ تر لوگوں کی رفتار اپنی زندگی کی 90 کی دہائی کو پہنچ کر سست ہو جاتی ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 91 سالہ شخص ایلن سٹل نے اپنی رفتار کو سست کرنے کے بجائے ایڈونچر کا انتخاب کیا۔
ایلن سٹل نے سرے کے کمیونٹی سینٹر کے لیے 5 ہزار ڈالرز جمع کرنے کے لیے سکائی ڈائیو کی اور اپنے اس تجربے کو‘سنسنی خیز’ قرار دیا۔کمیونٹی سینٹر نے انسٹاگرام پر ایلن سٹل کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سٹل نے اس موقع پر اپنے اس تجربے کے بارے میں کہا کہ میں ہوائی جہاز سے باہر نکل کر ہوا میں چھلانگ لگانے کے لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گا، لیکن یہ سب اتنی جلدی ختم ہو گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں 91 سال کی عمر میں ایسا کچھ کروں گا لیکن مجھے اتنا مزہ آیا کہ اب میں ایک بار دوبارہ ایسا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments