برطانوی شخص کا ا یک منٹ میں فِش سٹکس کھانے کا ریکارڈ

برطانوی شخص کا ا یک منٹ میں فِش سٹکس کھانے کا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نیتھن ڈیوس نے ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز(فش اسٹکس) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیتھن ڈیوس نے حال ہی میں ٹی وی گیم شو دی 1% کلب میں 130 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم جیتی تھی۔ شو کے میزبان لی میک سے گفتگو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا اگلا ہدف گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے ۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن نے کہا کہ انہیں لگا کہ فش فنگرز کھانے کا ریکارڈ ان کے لیے قابلِ حصول ہے کیونکہ وہ پہلے بھی غیر روایتی انداز کے کھانے سے متعلق ریکارڈز آزما چکے ہیں۔ انہوں نے مقررہ ایک منٹ میں 15 فش فنگرز کھا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ فش فنگرز کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...