ایک سانس میں پانی کے اندر 86پش اپس کاعالمی ریکارڈ

ایک سانس میں پانی کے اندر 86پش اپس کاعالمی ریکارڈ

ہنوئی(نیٹ نیوز)ویتنام میں مقیم بھارتی یوگا ٹیچر نے اپنی غیر معمولی جسمانی صلاحیت اور سانس پر قابو پانے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی کے اندر ایک ہی سانس میں 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

38 سالہ کمل کلوئی نے یہ منفرد کارنامہ ویتنام کے ایک سوئمنگ پول میں انجام دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ورزشوں اور سانس روکنے کی خصوصی تربیت نے انہیں اس مشکل چیلنج کو مکمل کرنے کے قابل بنایا۔کمل کلوئی اس سے قبل بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے پانی کے اندر مسلسل 21 یوگا آسن انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کمل کلوئی نے کہا کہ انہیں ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کا شوق رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...