سیوریج لائن بدلنے کے دوران اربوں روپے کا سونا دریافت
برسلز(نیٹ نیوز)بیلجیئم میں معمول کے سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کے کام کے دوران ورکرز نے اربوں روپے مالیت کا سونا دریافت کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سنٹ گلس ڈینڈر مونڈے میں مزدوروں کی جانب سے ایک عمارت کی تعمیر نو کے دوران سیوریج لائن کو تبدیل کیا جا رہا تھا،انہوں نے بنیاد کو ہٹایا تاکہ نئے پائپ کو لگایا جاسکے جب انہوں نے دیکھا کہ وہاں کچھ چمک رہا ہے ۔پہلے تو انہیں لگا کہ یہ ایک یورو کے سکے ہوسکتے ہیں مگر بہت جلد انہیں احساس ہوا کہ یہ سونا ہے ۔ورکرز کے منیجر ماریو کے مطابق میں نے غور سے دیکھا اور سونے کو ہاتھوں میں لیا، اس کے بعد ہم نے کھدائی کی تو مزید سکے اور سونے کی ڈلیاں ملیں،جس کی قیمت ایک کروڑ40لاکھ تھی ، یہ خزانہ مزدوروں کو نہیں مل سکا جسے پولیس کے حوالے کیا گیااوراب یہ فلاحی ادارے کے پاس ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments