سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان دریافت

سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان دریافت

ریاض (نیٹ نیوز)شمال مغربی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک ایسے قدیم نخلستان کے شواہد دریافت کئے ہیں جو تقریباً 3200 برس قبل مختلف اقسام کے مقبول اور منفرد مٹی کے برتنوں کی تیاری اور تجارت کا اہم مرکز تھا۔

محققین کے مطابق قریہ کے نخلستان میں دو رنگوں سے پینٹ کئے گئے برتنوں کے شواہد ملے ہیں، یہ قدیم برتن سیاہ اور سرخ رنگ کے منفرد جیومیٹریکل نقش و نگار، جانوروں کی علامتی تصاویر اور انسانی اشکال سے سجائے گئے تھے ۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ برتن محض گھریلو استعمال تک محدود نہیں تھے بلکہ اپنی مخصوص بناوٹ اور ڈیزائن کی وجہ سے ایک طرح کی قدیم برانڈنگ رکھتے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے علاقوں میں بھی فروخت یا برآمد کئے جاتے تھے ۔اس حوالے سے نئی تحقیق جرنل پی ایل او ایس ون میں شائع ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...