1 ہزار افراد رسیوں سے 400 ٹن وزنی محل کھینچ کر لے گئے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک ہزار کے قریب افراد نے 400 ٹن وزنی روایتی جاپانی محل کو رسی کے ذریعے کھینچ کر ایک سے دوسری جگہ منتقل کردیا۔
درحقیقت 11 سال قبل بھی اس محل کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا، اب اسے دوبارہ اصل پوزیشن پر لے جایا گیا ہے ۔شمال مغربی جاپان کے اوموری پریفیکچر میں واقع ہیروشاکی کیسل قومی ثقافی ورثے میں شامل ہے ۔یہ اوموری شہر میں موجود ہے جسے 2015 میں پتھروں کی دیواریں مرمت کرنے کے لئے اصل پوزیشن سے منتقل کیا گیا تھا۔اب ایک ہزار افراد کو لاٹری کے ذریعے منتخب کیا گیا اور انہیں مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا،پھر کئی رسیاں باندھ کر محل کو کھینچا گیا۔مجموعی طور پر محل کو کھینچنے کا سنسنی خیز عمل 2 دن جاری رہا اور اس کا بنیادی مقصد محل کو مجموعی طور پر 5 میٹر دور لے جانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments