ڈاکٹر دلہن اپنی شادی چھوڑ کر مریضوں کی جان بچانے لگی

ڈاکٹر دلہن اپنی شادی چھوڑ کر مریضوں کی جان بچانے لگی

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شیریں سبیر اپنی شادی کی تقریب میں دلہن بنی سٹیج پر تھیں کہ اسی دوران کیٹرنگ ٹیم کی دو خواتین کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

ایک خاتون کو ناک سے خون بہنے لگا جبکہ دوسری کو چکر آئے اور وہ نڈھال محسوس کرنے لگی۔ ڈاکٹر شیریں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی شادی کی رسومات کو وقتی طور پر روک دیا اور دلہن کے لباس میں ہی مریض خواتین کے پاس پہنچ گئیں۔ انہوں نے فوری طور پر دونوں کا معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔یہ لمحہ ویڈیو میں محفوظ ہوگیا جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے ڈاکٹر دلہن کے جذبہ انسانیت اور فرض شناسی کو خوب سراہا۔ڈاکٹر شیریں کا کہنا تھا کہ شادی میں موجود لوگوں کو معلوم تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں، اسی لئے انہوں نے مدد کیلئے انہیں بلایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...