چینی شخص وعدہ پورا کرنے کیلئے 25سال گھر سے دور رہا

چینی شخص وعدہ پورا کرنے کیلئے 25سال گھر سے دور رہا

بیجنگ (نیٹ نیوز)63 سالہ لی گیو یو نامی چینی شخص نے اپنا گھر 1987 میں 24 سال کی عمر میں چھوڑا تھا اور صوبہ گوانگزو منتقل ہوگئے تھے تاکہ روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں،وقت کے ساتھ ان کا رابطہ 2 بھائیوں سے ختم ہوگیا تھا۔

1997 میں وہ ہاربن شہرمیں ایک ہوٹل کی مالکہ سے ملے جس نے انہیں ملازمت فراہم کی مگر یہ ہوٹل 3 سال بعد بند ہوگیا، لین نے لی گیو یو کو ایک پہاڑی مقام میں اپنے گھر نوکری دے دی اور خود بیجنگ اور روس میں کاروبار کیلئے چلی گئیں ،انہوں نے برسوں بعد مئی 2026 میں اس پہاڑی مکان کا دورہ کیا تاکہ اسے فروخت کرسکیں۔مگر وہ یہ دیکھ کر شاک ہو  گئیں کہ لی گیو یو اب بھی وہاں موجود تھے اور دیکھ بھال کے وعدے کو پورا کر رہے تھے ، جسے لین بھول چکی تھیں۔لین نے لی گیویو کو پیسے دے کر آبائی علاقے میں بھیجا جہاں وہ اپنوں سے ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...