مصرکے قدیم مقبرے سے حنوط شدہ کتا دریافت

مصرکے قدیم مقبرے سے حنوط شدہ کتا دریافت

قاہرہ (نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قدیم مصر کے ایک مقبرے سے حنوط شدہ کتا دریافت کیا ہے جو ایک مرد اور عورت کی باقیات کے اوپر پڑا ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق تدفین کی یہ غیر معمولی ترتیب اس جانور کے انسانوں کے ساتھ کسی خاص تعلق کی جانب اشارہ کر سکتی ہے ۔یہ قبر تھیبن نیکروپولِس کا حصہ ہے ، جو دریائے نیل کے دوسری جانب موجود قدیم شہر لکسر کے مقابل واقع ایک وسیع قبرستان میں ہے ۔ اس علاقے میں سیکڑوں تدفینی مقامات موجود ہیں اور اسے کئی صدیوں تک تدفین کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔تحقیق کے مطابق اس قبرستان میں بعد میں آنے والی نسلوں نے پہلے سے موجود قبروں اور تدفینی جگہوں میں دستیاب محدود گنجائش کے مطابق مزید لاشیں دفن کیں، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر انسانی باقیات ایک دوسرے کے اوپر موجود پائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...