ایک شخص کی گنجائش والا جدید سنگل سیٹر طیارہ توجہ کا مرکز

ایک شخص کی گنجائش والا جدید سنگل سیٹر طیارہ توجہ کا مرکز

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں جاری ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 میں ایک شخص کی گنجائش والا جدید سنگل سیٹر طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ جدید طیارہ ایک پرواز میں 8 کلومیٹر تک فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 20 منٹ تک فضا میں رہ سکتا ہے ۔ اسے اے آر ہیلمٹ اور کنٹرول سٹک کے علاوہ خودکار طریقے (آٹو پائلٹ)سے بھی 1000 میٹر کی بلندی تک اڑایا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ طیارہ سکیورٹی، ہنگامی امدادی کارروائیوں اور ذاتی فضائی سفر میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس طیارے کو بہترین ایجاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے انفرادی سفر آسان ہوجائیگاجبکہ کئی صارفین نے اس پردلچسپ تبصرے کئے اور اس طیارے کو لے کر میمز کی بھی بھرمار کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...