بھارت،شہری کا گاڑی چوری ہونے سے بچانے کا انوکھا طریقہ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار کے شہر گوپال گنج میں ایک شخص نے اپنی نئی مہندرا سکارپیو کلاسک کو چوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے گاڑی گھر کی دوسری منزل پر پہنچا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرین کی مدد سے نئی سکارپیو کو ہوا میں اٹھایا گیا اور انتہائی احتیاط سے گھر کی چھت پر منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک منوج یادو اسرائیل میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی نئی گاڑی ایک ڈرائیور کی دیکھ بھال میں چھوڑی تھی۔ تاہم، ڈرائیور کے وہاں سے چلے جانے کے بعد خاندان کو گاڑی کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی۔ممکنہ چوری سے بچنے کے لیے خاندان نے گاڑی کو گھر کی چھت پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کرین کے ذریعے گاڑی کو دوسری منزل تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments