ڈائنو سار کے انڈوں کی باقیات کا مطالعہ، اہم انکشاف

ڈائنو سار کے انڈوں کی باقیات کا مطالعہ، اہم انکشاف

بیونس آئرس(نیٹ نیوز)ارجنٹائن سے بڑی تعداد میں ملنے والے ٹائٹانوسار کے انڈوں کے مطالعے سے سائنس دانوں نے اہم انکشاف کیا ہے کہ یہ دیوہیکل ڈائنوسار خطِ استوا سے دور نسبتاً سرد علاقوں میں بھی انڈے دے سکتے تھے ۔۔۔

 سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹائٹانوسارز اپنے انڈوں پر بیٹھ کر انہیں سینکنے والے پرندوں کی طرح نہیں تھے ۔ ان کا دیو ہیکل جسم گھونسلے پر بیٹھنے کی صورت میں انڈوں کو کچل سکتا تھا۔نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دیوقامت مخلوقات سخت اور نسبتاً سرد ماحول میں بھی کامیابی سے نسل بڑھانے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔ماہرِ حیاتیات دارلا زیلینٹسکی کے مطابق سب سے زیادہ ممکنہ صورتِ حال یہ ہے کہ ٹائٹانوسارز نے مٹی اور پودوں سے بنے ڈھیر نما گھونسلوں میں انڈے دئیے ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...