نیٹ ورک سے تنگ نوجوان خودکشی کیلئے ٹاور پر چڑھ گیا
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست راجستھان میں موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ نوجوان نے احتجاج کرنے کے لیے۔۔۔
انوکھا انداز اپنایا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع ڈیگ میں پوشکر نامی ایک شخص اپنے گاؤں بیدھم میں موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ آ کر ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی۔اس انوکھے انداز میں احتجاج کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ گاؤں کے رہائشیوں کو تقریباً 1 ماہ سے نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا ہے ۔پوشکر نے دعویٰ کیا کہ نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے فون کالز، انٹرنیٹ تک رسائی اور دیگر آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے گاؤں کے رہائشیوں کو پریشانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے ۔واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیلی کام ٹاور پر چڑھے شخص کو باحفاظت نیچے اتارا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments