برطانیہ کے 4 ہزار سال پرانے ‘شیطانی تیروں’ کا معمہ حل
لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں موجود 4 ہزار سال پرانے 3 دیوہیکل پتھروں کے معمے کو حل کر لیا۔۔۔
، جنہیں ‘شیطانی تیر’ کہا جاتا ہے ۔ہر ایک پتھر 25 ٹن سے زیادہ وزنی اور 23 فٹ تک بلند ہے ۔ کئی برسوں تک محققین اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ یہ دیوہیکل پتھر اصل میں کہاں سے لائے گئے تھے ۔نئی تحقیق میں ان پتھروں کا تعلق شمالی یارکشائر کے برمہم راکس سے ثابت ہو گیا ہے ۔محققین نے پتھروں سے حاصل کیے گئے انتہائی چھوٹے معدنی ذرات کی آئسوٹوپک جانچ کی اور ان کا موازنہ قریبی چٹانی ساختوں سے کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ‘شیطانی تیر’ تقریباً 18 کلو میٹر دور واقع برمہم راکس سے لائے گئے تھے ، حالانکہ اس سے کہیں قریب بھی موزوں پتھر دستیاب تھے ۔ تاہم ماہرین اب بھی یہ معلوم نہیں کر سکے کہ ہزاروں سال پہلے ان دیوہیکل پتھروں کو کس طریقے سے منتقل کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments