106سال کی عمر میں اپنے سارے کام خو دکرنیوالاشخص
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے صوبے ژجیانگ کے علاقے رویآن سے تعلق رکھنے والے وانگ ڈیانگو 106 سال کی عمر کے باوجود اپنے تمام کام خود کرتے ہیں۔بیشتر افراد کے برعکس ان کے روزمرہ کے معمولات کافی منفرد ہیں۔
وہ دوپہر 4 یا 5 بجے سوتے ہیں اور رات ایک بجے اٹھ کر 3 بجے ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس کے بعد چہل قدمی کیلئے نکلتے ہیں۔ان کے بیٹے نے بھی اس غیرمعمولی معمول کو اپنا لیا ہے اور روزانہ بہت جلدی اٹھ کر ناشتہ تیار کرتا ہے ۔اسی طرح وانگ ڈیانگو اپنے کپڑے دھونے ، نہانے دھونے اور سلائی کے کام بھی خود کرتے ہیں۔ان کی غذا سادہ ہے اور زیادہ تر سی فوڈ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔وانگ اور ان کی اہلیہ ہونگ ایلیان کی شادی 80 سال تک برقرار رہی اور ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ گھر میں اب 4 نسلیں ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments