روزانہ 1ناشپاتی کھانے سے موٹاپے کا امکان 35فیصدکم
لاہور(نیٹ نیوز)سائنسی تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ ایک ناشپاتی کھاتے ہیں، ان میں موٹاپے کا شکار ہونے کا امکان 35 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔
امریکا کی ریاستوں اوریگن اور واشنگٹن میں ناشپاتی کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے ، جہاں 1600 سے زیادہ کسان اسے اگاتے ہیں۔تاریخی روایات کے مطابق چینی تاجر قبل مسیح کے دور سے ناشپاتی سے واقف ہیں اور اس کی کاشت کرتے رہے ہیں۔ ناشپاتی کھانے سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور یہ معدے کی کارکردگی کو درست رکھتی ہے ۔ اس کا استعمال پرانی سے پرانی قبض کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔کچھ طبی تحقیقی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ناشپاتی کا استعمال پھیپھڑوں اور معدے کے کینسر سمیت چند اقسام کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ناشپاتی منہ کی بدبو کو دور کرنے میں بھی مفید مانی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments