پنکی نامی بھینس کا قد 2فٹ ،قیمت ایک کروڑ کے قریب

پنکی نامی بھینس کا قد 2فٹ ،قیمت ایک کروڑ کے قریب

بھارت کی ریاست راجستھان میں پشکر کا مشہور مویشی میلہ اختتام پذیر ہو گیا لیکن میلے کی ایک غیر معمولی مہمان بھینس اب بھی سوشل میڈیا اور ۔۔

 خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔پنکی نامی اس بھینس کا قد محض دو فٹ ہے جس کی وجہ سے وہ میلے میں آنے والے ہزاروں افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی جبکہ اس کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ روپے کے قریب لگایا گیاہے ۔ تین سالہ پنکی کو اس کے مالک اور مویشیوں کے شوقین سہیل شکیل مہاراشٹر کے شہر تھانے سے پشکر لائے تھے ، اس سفر کے دوران تقریباً 1100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔میلے میں عام طور پر بڑے جسامت کے مویشی توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن پنکی غیر معمولی چھوٹے قد کے باعث سب سے منفرد دکھائی دی۔ بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سیاح اسے دیکھنے کے لئے جمع ہوتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...