سمندر کی تہہ میں واشنگ مشینوں اور فریزر زکا ڈھیر

سمندر کی تہہ میں واشنگ مشینوں اور فریزر زکا ڈھیر

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سائنسدان خلیجِ میکسیکو کی تہہ میں واشنگ مشینوں، فریج، فریزرز اور دیگر گھریلو برقی آلات کا ذخیرہ دریافت کر کے حیران رہ گئے ، گہرائی میں ان آلات کو بعض سمندری جاندار پناہ گاہ کے ۔۔۔

طور پر استعمال کر رہے ہیں۔امریکی ادارے نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کی جانے والی سمندری تحقیق کے دوران خلیج میکسیکو میں سطح سمندر سے تقریباً 1.9 کلومیٹر گہرائی میں گھریلو استعمال کی متعدد اشیا دریافت کی گئیں۔ادارے نے 2017 میں ایک بحری جہاز کے ملبے کی تلاش کے دوران یہ مناظر ریکارڈ کئے تھے جن کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے ۔ریموٹلی آپریٹڈ وہیکل کے ذریعے بنائی گئی فوٹیج میں زنگ آلود فریج، فریزرز، واشنگ مشینیں، کپڑے سکھانے والی مشینیں اور دیگر برقی آلات سمندر کی تہہ میں بکھرے دکھائی دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...