خاتون کی چھوٹے سے فلیٹ میں چہل قدمی ، 14 کلو وزن کم

خاتون کی چھوٹے سے فلیٹ میں چہل قدمی ، 14 کلو وزن کم

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والی فٹنس انفلوئنسر امبیکا ساگر نے اپنے دو بیڈ روم والے فلیٹ کے اندر ہی روزانہ 20 ہزار قدم چلنے کی عادت اپنا کر 14 کلوگرام وزن کم کرنے کی دلچسپ کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔۔۔

ان کا وزن 90 کلوگرام سے کم ہو کر 76 کلوگرام ہوگیا اور خاص بات یہ ہے کہ اس دوران انہوں نے نہ تو جم کی رکنیت لی اور نہ ہی ٹریڈ مل یا کسی مہنگے آلے کا سہارا لیا۔امبیکا نے بتایا کہ انہوں نے دستیاب جگہ کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے گھر کے اندر چلنے کو روزمرہ کا معمول بنایا،سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنی ایک پرانی ٹی شرٹ میں نئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھاکہ’’وہی ٹی شرٹ، مگر بدلی ہوئی عورت‘‘۔ 90 کلو سے 76 کلو تک، 14 کلو وزن کم ہوا، مگر سب سے بڑی تبدیلی وہ نظر ہے جس سے میں آج خود کو دیکھتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...