سمندر کی تہہ سے کالے جادو میں استعمال ہونیوالی گڑیا برآمد

سمندر کی تہہ سے کالے جادو میں استعمال ہونیوالی گڑیا برآمد

انتالیہ (نیٹ نیوز)ترکیہ کے ساحلی شہر انتالیہ میں غوطہ خور کو سمندر کی تہہ سے پُراسرار ووڈو ڈول گڑیا مل گئی،ووڈو ڈول سے مراد کپڑے ، مٹی، یا لکڑی سے بنی وہ گڑیا ہے جسے جادو کے مختلف مقاصد و رسومات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انتالیہ کے ساحل کے قریب سے غوطہ خور کو سمندر کی تہہ میں دبا ہوا لکڑی کا ایک پُراسرار ڈبہ ملا، جس میں سوئیوں اور غیر معمولی علامات سے مزین رسی سے بنی ایک گڑیا برآمد ہوئی۔ غوطہ خور کا خیال ہے کہ یہ گڑیا ممکنہ طور پر ووڈو سے متعلق کسی رسم میں استعمال کی گئی ہو گی۔اس دریافت نے اس وقت غیر متوقع رخ اختیار کیا جب غوطہ خوروں نے ڈبے سے گندھک جیسی بو آنے کی اطلاع دی، جبکہ گھر واپس پہنچنے کے بعد دونوں کو سر درد کی شکایت بھی ہوئی۔اس گڑیا کی تاریخ کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...