حکومت کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مخلصانہ کوشش کرے،خالد پرویز
صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت آئے روز معیشت کو بجلی ریٹ بڑھانے کا جھٹکا لگانے کے بجائے سستے یعنی ہائیڈل ذریعے سے زیادہ بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے ۔ اس وقت بجلی کی زیادہ تر پیداوار آئی پی پیز سے آ رہی ہے جو آئل سے
لاہور(آن لائن) مہنگی بجلی تیار کرتے ہیں ۔ حکومت کالاباغ ڈیم بنانے کیلئےمخلصانہ کوشش کرے اور اس دوران بجلی چوری اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بد انتظامی پر قابو پائے ، بجلی بچت کی مہم چلائے اور اس کا آغاز خودا پنے دفاتر اور گھروں سے کرے۔ انہوں نے کہا کہ گیزر اور ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئےآسان اقساط پر قرضے دیے جائیں اور چین کے تعاون سے سستی بجلی کے جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے انہیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔