ٹیکسز میں اضافہ، سگریٹ کی فروخت 46 فیصد گھٹ گئی
رواں سال جولائی کے دوران ایک ارب 77کروڑ 30 لاکھ سگریٹ فروخت ہوئے گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3ارب 28کروڑ40لاکھ سگریٹ فروخت ہوئے تھے
کراچی (اے پی پی)مضر صحت ہونے کی وارننگ تو سگریٹ نوشی کم نہ کر سکی، مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے نے عوام کو اسموکنگ کم کرنے پر مجبور کر دیا، فروخت 46 فیصد تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران مقامی تیار کردہ ایک ارب 77 کروڑ 30 لاکھ سگریٹ فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں خریدے جانے والے سگریٹوں کی تعداد3 ارب 28 کروڑ40 لاکھ تھی۔ سال کے دوران مجموعی طور پر سگریٹوں کی فروخت میں15 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، بجٹ میں حکومت نے سگریٹ اور تمباکو پر ڈیوٹی سے 97 ارب 13 کروڑ روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا تھا۔