قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے ‘ خان محمد

نوجوانوں تک اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچا کر قادیانیت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ‘حافظ امتیاز منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں ردقادیانیت کورس اختتام پذیر ہو گیا۔
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کورس کے آخری روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خان محمد قادری، حافظ امتیاز علی اور علامہ محمد رمضان قمری نے کہا کہ سارے انبیاء کی نبوتیں حضورﷺ کی ذات میں جمع ہیں۔ حضورﷺ سب کے لئے عملی نمونہ ہیں۔آج کی نوجوان نسل تک اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچا کر ہی قادیانیت کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے ۔ قادیانیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے ، حکومت کو چاہئے کہ وہ قادیانیوں کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی لگائے ۔ دور حاضر میں دو فتنے ایسے ہیں جن کے اثرات پوری دنیا کے اسلامی معاشروں پر تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں ان میں ایک مغربی تہذیب اور دوسرا قادیانیت ہے ۔ اس موقع پر ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن، اﷲ رکھا نعیم، حاجی امین القادری ودیگر بھی موجود تھے ۔