جامع مسجد مفتی محمود ڈپو ون کی تعمیرِ نو کا آغاز
کراچی (این این آئی)داؤد چورنگی ملیر کے قریب کے ٹی سی بس ڈپو میں واقع پچاس سالہ قدیم جامع مسجد مفتی محمود کی تعمیرِ نو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے مسجد کی تعمیرِ نو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مسجد کو تقریبا سات ماہ قبل 22 اگست 2025 کو بی آر ٹی منصوبے کے تحت مسمار کردیا گیا تھا، جس پر مقامی سطح پر جمعیت علمائے اسلام داد چورنگی ملیر ٹاؤن کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کی گئی تھی۔ بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایت پر صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مولانا عبدالکریم عابد، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد غیاث اور مولانا سمیع الحق سواتی شامل تھے ۔