ترجمان سندھ حکومت کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ عبداللہ بلوچ نے جمعے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا۔۔۔
اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔