قادیانی ملک توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں‘ ابوالخیر زبیر

طاہر القادری نے ممتاز قادری کے خلاف بیان دے کر اللہ کی ناراضی مول لے لی
گوجرہ(نمائندہ دنیا) جمعیت علماء پاکستان (ن) کے مرکزی صدر اور ملّی یکجہتی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ قادیانیوں کی سازش کا نتیجہ تھا اور قادیانی اب پاکستان توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کیخلاف بیان دے کر اللہ اور اس کے رسولﷺ کی ناراضی مول لے لی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ میں علامہ عبد الحکیم اشرف قادری کے عرس کے موقع پر تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، موجودہ ملکی حالات اسلامی انقلاب کیلئے انتہائی سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کہا کہ وہ ممتاز قادری کے بارے میں اپنا بیان واپس لے لیں تو پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی ہوں گی لیکن وہ نہیں مانے ، ممتاز قادری کیخلاف بیان دے کر طاہر القادری نے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ کی ناراضی مول لے لی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف مصنف متین خالد نے کہا کہ جب تک دنیا میں ایک بھی سچا مسلمان زندہ ہے قادیانی اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما حکیم عظمت اللہ نعمانی، غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔