امتناع تمباکو نوشی ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے ، بابر بشیر

امتناع تمباکو نوشی ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے ، بابر بشیر

علمائے کرام، اساتذہ اور والدین منشیات کی روک تھام کے لیے جدوجہد کریں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بابر بشیر نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی مربوط حکمت عملی کے تحت ضلعی سطح پر امتناع تمباکو نوشی ایکٹ پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کی جائے تاکہ حکومتی خواہشات کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ علمائے کرام، اساتذہ اور والدین نوجوان نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں اور منشیات کی روک تھام کے لیے جدوجہد کریں۔ ضلعی انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں انسداد منشیات مہم کا آغاز کر کے چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ عوام اور دفاتر میں سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنے اور انسانی صحت پر مضر اثرات سے متعلق موثر آگہی پیدا کی جا سکے ۔ اجلاس کے دوران ضلعی پولیس کے نمائندے نے بتایا کہ ضلع میں منشیات کی سپلائی کی روک تھام اور اس میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اے ڈی سی نے کہا کہ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد کی قیادت میں نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں