انسداد قادیانیت ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جائے ،ڈاکٹر اشرف جلالی

تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی ‘ علامہ شمس الزماں قادری و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیںہماری مساجد اور مدارس میں جب چاہیں ایجنسیاں سرچ آپریشن کر لیں ‘ پریس کانفرنس
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ، عیسائی، ہندو سمیت تمام مذاہب سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں لیکن قادیانی ہمارے کلمے کو استعمال کر کے خود کو مسلمان کہہ رہے ہیں اس لئے ان کے خلاف ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جس طرح حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ بنایا ہے اسی طرح قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان مخالف خفیہ سرگرمیوں کو واچ کرنے اور ان کے سدباب کیلئے انسداد قادیانیت کے نام سے الگ ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جائے ۔ رانا ثناء اللہ کے بارے میں ہم پانچ سال سے جو کہہ رہے ہیں وہ چوہدری شیر علی کی باتوں سے ملتا جلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں سرچ آپریشن کے خلاف نہیں، لیکن جہاں سے اسلحہ برآمد ہو یا دہشت گرد پکڑا جائے تو اس مسلک کا ذکر کیا جائے صرف مسجد یا مدرسے کے نام کو بدنام نہ کیا جائے ۔ ہم نے ہر دور میں پیشکش کی ہے کہ ہماری مساجد اور مدارس میں جب چاہئیں سکیورٹی ایجنسیاں سرچ آپریشن کر لیں، اہلسنت کا دامن کل بھی پاک تھا آج بھی پاک ہے ۔8 اکتوبر کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والی لبیک یا رسول اللہﷺ کانفرنس تحفظ ایمان اور استحکام پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔