ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم ، بینرز آویزاں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک پو لیس کی طرف سے عوام کوٹریفک قوانین سے آگاہی اور عملدر آمد کے سلسلہ میں شعور پیدا کر نے کی خصو صی مہم کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔۔۔
جبکہ مختلف گا ڑیو ں کے ڈرائیوروں کو قوانین سے آگاہی پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ، ان خیلات کا اظہا رڈی ایس پی ( ٹریفک ) آصف رحیم بٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مہم کے دوران گا ڑیو ں کے ڈرائیوروں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائنسنسوں کی تجدید کروائیں ،اور تیز رفتاری سے اجتناب کرتے ہو ئے ٹریفک قوانین پر مکمل عملدر آ مد کو ہر صورت یقینی بنائیں ،تا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہلک حادثات سے بھی بچا جا سکے ،جبکہ ٹریکٹر ٹرالی اور گدھا گا ڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گا ڑیو ں کے پیچھے ریفلیکٹر ضرور لگوائیں ،تاکہ عقبی سمت سے آنے والی گا ڑیو ں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے ،اور پبلک ٹرانسپورٹ مالکان گا ڑیو ں میں اوور لو ڈنگ سے اجتناب کریں ،کیو نکہ اکثر اوقات اوور لو ڈنگ خطر ناک حا دثات کا باعث بنتی ہے ۔