پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کی بہت قربانیاں :وزیرصحت

پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کی بہت قربانیاں :وزیرصحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کرسمس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری، مفتی سید عاشق حسین بخاری، پرویز، فادر جیمز، پاسٹر ندیم اور مسیحی ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر پرنسپل سمز، مفتی سید عاشق حسین بخاری اور فارد جیمز چنن نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے کرسمس کی تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی انتہائی خوبصورت تقریب سجانے پر پرنسپل سمز اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ ؑ ہمارے ایک انتہائی برگزیدہ نبی ہیں۔ پوری دنیا کو حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری نے بہت قربانیاں پیش کی تھیں۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو زندگیاں اپنے عقائد کے مطابق گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مسیحی ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں