انڈسٹریل اسٹیٹ بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، عمرانہ توقیر

  انڈسٹریل اسٹیٹ بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے ، عمرانہ توقیر

وہاڑی،بوریوالا (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کا ایوان صنعت و تجارت وہاڑی کا دورہ،اپنی زیر صدارت اجلاس میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ انڈسٹریل اسٹیٹ بحالی کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

تاجروں،صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے خواہاں ہیں، صدر چیمبر حافظ محمود احمد شاد نے تجاویز پیش کیں ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر قوم کے نونہالوں کو حفاظتی قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے ، انسداد پولیومہم 16سے 20دسمبر تک جاری رہے گی جس میں 6 لاکھ 41 ہزار220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بورے والا گارڈن کا بھی دورہ کیا اور جدید فن تعمیر کی تعریف کی،سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خاں سے ملاقات کی اور شہر کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں