نوشہرہ ورکاں:بچوں کو انسداد پو لیو ویکسین پلانے کیلئے 391 ٹیمیں تشکیل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر )مسلم لیگی رہنما عبدالرحمن گجر اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہسپتال میں 2024 کی آخری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان قوم کا اجتماعی مقصد ہے اس کے حصول کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنا ہو گی۔ تحصیل میں ایک لاکھ 3 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 391 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔