نوشہرہ ورکاں:منشیات فروش گرفتار 11 کلو سے زائد چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں:منشیات فروش گرفتار 11 کلو سے زائد چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )پو لیس نے بڑی مقدار میں چرس برآ مد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ڈی پی او شبریز حسین کی زیرنگرانی انسپکٹر عنصرفاروق مان کی قیادت میں سب انسپکٹر نوید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ محلہ مدینہ مسجد کے رہائشی نعمان عرف نومی یونس کو گرفتار کرکے ساڑھے گیارہ کلو چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان علاقہ میں منشیات کابڑا سپلائر تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ڈی ایس پی شبریز حسین کاکہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے عوام ایسے مکروہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں