خواتین کی شمولیت کے بغیر کو ئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، شاہدہ رحمانی

 خواتین کی شمولیت کے بغیر کو ئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، شاہدہ رحمانی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ویمن پارلیمنٹری کاکس کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کو ئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔۔۔

 بین الاقوامی کانفرنس چیلنجز کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ عملی اور پائیدار حل فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے قانون سازی میں موجود خامیوں کو دور کرنے ،بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے قوانین کی تشکیل اور صنفی حساسیت کو بڑھانے کی ضرور ت ہے۔ وہ دو روزہ ویمن بین الاقوامی کامن ویلتھ کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹیرینز کی چیئرپرسن زینب گمبا تھیں، کانفرنس کا عنوان ،قانون سازی مسودے کی تیاری میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے ۔کانفرنس میں سری لنکا سے انوشکا گوپال، مالدیپ سے آمنہ رشید، اور نائجیریا سے فاطمہ اویبو نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں