چوری شدہ لکڑی سے لدا ٹرالر تحویل میں لے لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی سخت ہدایت کی ہے کیونکہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی بھی سموگ کاباعث بنتی ہے۔
درخت کاٹنے اور نایاب لکڑی کی خریدو فروخت کے خلاف محکمہ فارسٹ نے چولستان رینج مینجمنٹ ڈویژن میں گرینڈ آپریشن کیا ہے ۔ محکمہ جنگلات نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور ناکہ لگا کر چوری شدہ لکڑی سے لدا ٹرالر تحویل میں لے لیا۔ٹرالر اور پکڑی گئی لکڑی کو فارسٹ ایکٹ 1927 کے تحت ضبط کر کے کارروائی کاآغازکردیاگیاہے اورملزموں کو مبلغ 51 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر چولستان سمیت متعلقہ فیلڈ عملہ معطل کردیا۔معطل ہونے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغازکیاگیاجبکہ اس واقعہ کی تحقیق کے لیے اعلیٰ سطحی محکمانہ کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی سات روز کے اندر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔