پولیس،شہری ملکر پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ،آر پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد آصف شہزاد کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں پیش ہونیوالے سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ۔۔
کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی شکایات اور مسائل کو سننا اور ان کے حل کے لیے تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے مسائل کی نشاندہی اور ان کوبروقت حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے پولیس اور شہری ملکر ہی پرامن معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے اور اس کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائیگا۔