ٹوبہ: 4 لاکھ 33 ہزار بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کا منصوبہ

ٹوبہ: 4 لاکھ 33 ہزار بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کا منصوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس۔

 منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، محکمہ تعلیم،ڈبلیو ایچ او، یونیسف،پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر، انفارمیشن، پولیس، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے مائیکرو پلان بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گی، انسداد پولیو مہم میں 1916 موبائل،106 فکسڈ، 49 ٹرانزٹ ٹیمیں، 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پانچ سال تک عمر کے 4 لاکھ 33 ہزار بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں