انٹر کالجیٹ گرلزفٹبال چیمپئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلزفٹبال چیمپئن شپ پنجاب گروپ آف کالج نے جیت لی۔
تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہو نے والے انٹر کالجیٹ گرلز 2024فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ڈویژن بھر سے 8کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فٹ بال کے مقابلے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کی گراؤنڈ میں ہوئے ، فائنل کیلئے پنجاب کالج گوجرانوالہ اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ نے کوالیفائی کیا ۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔مقررہ وقت میں پنجاب کالج کی ٹیم نے مقابلہ 1-0سے جیت لیا۔انٹر کالجیٹ 2024فٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجز شہزاد رفیق نے کھلاڑیوں کو مبارکبادی اور حوصلہ افزائی کیلئے کیش انعامات بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز محمد ریاض بھی موجود تھے جنہوں نے آئندہ بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔