سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ گیٹ پرکام شروع

سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ گیٹ پرکام شروع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ گیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سٹی ہاؤسنگ کے چیف ایگزیکٹو زوریز ملک نے سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں شیخوپورہ روڈ گیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

 اس موقع پر کنٹری ہیڈ رانا زاہد علی،پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر)نعیم ڈار،چیئرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن شیخ شاہد محمود،خالد چہل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زوریز ملک نے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ نے ہمیشہ بہترین سہولیات سے آراستہ منصوبے ملک کے مختلف شہروں میں لانچ کئے ہیں جو بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ،لاکھوں رہائشی ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں اور یہ منصوبے ان کی زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہیں۔ہم نے سٹی ہاوسنگ کے رہائشیوں سے جو وعدے کئے وہ اللہ کے فضل وکرم سے پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ گیٹ کی تعمیر سے نہ صرف رہائشیوں کو سہولت ملے گی بلکہ اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ تقریب میں موجود معزز شخصیات نے بھی سٹی ہاؤسنگ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نیا گیٹ رہائشیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا۔اس موقع پر کنٹری ہیڈ رانازاہد علی نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے ، وعدے پورے ہو رہے ہیں۔میجر(ر)عامر ملک نے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ واحد اتنا بڑا پراجیکٹ ہے جس کے 3داخلی اور خارجی گیٹ شہر کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں