خانیوال میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح، تیاریاں مکمل

 خانیوال میں بھی انسداد پولیو مہم  کا افتتاح، تیاریاں مکمل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی خانیوال کو پولیو فری رکھنے کے عزم کے تحت کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،5 روزہ انسداد پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے بس اسٹینڈ پر انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے کمسن بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کی، ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ افتتاحی تقریب پر کیک بھی کاٹا۔انسدادپولیو مہم میں 6 لاکھ 14 ہزار 789 بچوں کو محکمہ صحت کی 2552 ٹیمیں قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ والدین اپنے بچوں کو ویکسن کے دو قطرے لازمی پلائیں، انکاری والدین کیخلاف کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں